Home / ٹویٹرختم ہونےجارہاہے؟اندرکی باتیں باہرآگئیں

ٹویٹرختم ہونےجارہاہے؟اندرکی باتیں باہرآگئیں

twitter miltdown

ایلون مسک کےٹویٹرکاچارج سنبھالتےہی جیسےایک بھونچال آگیاہےجوسنبھلنےکانام نہیں لےرہا۔ ایک کےبعدایک مسئلہ ملازمین اورمنیجمنٹ کیلئےدردسربناہواہے۔ کچھ لوگوں کاتوازراہ مذاق یہ بھی کہناہےکہ ٹویٹرجیسےکسی آسیب کی زدمیں آگیاہے۔ ایلون مسک کےسوشل میڈیاجائنٹ ٹوِیٹرکوخریدنےکےبعدکمپنی میں کیاکچھ ہورہاہےاورکیاکچھ ہونےجارہاہے،اس پرایک نظرڈالتےہیں۔

ایلون مسک کےٹویٹرکامالک بننےسےپہلےاس کمپنی کےدنیاکےمختلف ملکوں میں موجوددفاترمیں 7ہزارسےکچھ زیادہ ملازمین کام کرتےتھے۔ ایلون مسک نےچارج سنبھالتےہی سب سےپہلاکام یہ کیاکہ ملازمین کےساتھ ساتھ کمپنی کی ٹاپ منیجمنٹ کوبیک جنبش قلم نوکری سےفارغ کردیا۔ فارغ ہونےوالوں میں چیف ایگزیکٹوپراگ اگروال ، چیف فنانشل آفیسراوردوسرےایگزیکٹوزشامل تھے۔ ایک اطلاع کےمطابق اس وقت تک ٹویٹرکے50فیصدملازمین کونکالاجاچکاہےاورجوبچ گئےہیں وہ بھی دن رات نوکری جانےکےخوف میں مبتلارہتےہیں۔ ملازمین کی چھانٹی کی وجوہات بیان کرتےہوئےیہ کہاگیاہےکہ کمپنی کےاس اقدام کامقصدریونیوکی بچت اورریونیوجنریشن کےنئےمواقع پیداکرناہے۔

ٹویٹرمیں حالیہ دنوں میں ایک اورکام یہ ہواکہ ایلون مسک کےکنٹرول سنبھالنےکےدوہفتےبعدمنتخب ہائی پروفائل اکاءونٹس پرگرےچیک مارک ظاہرہوناشروع ہوا،اس کےعلاوہ صارفین کےاسکرین ناموں کےنیچےایک آفیشل لیبل لگایاگیا۔ اس طرح ٹویٹرکوایک نیاآغازدینےکی کوشش کی گئی ۔ تاہم ایک حیران کن بات یہ ہوئی کہ گرےچیک چندگھنٹوں بعدہی اچانک اس طرح غائب ہوگئےجیسےگدھےکےسرسےسینگ۔

اسی طرح ایلون مسک نےاعلان کیاکہ اب سےتصدیق شدہ اکاونٹس کیلئےٹویٹرکوماہانہ 8ڈالرزاداکرناہونگے۔ سوشل میڈیاپریہ اعلان ہوتےہی تنقیدکانہ رکنےوالاسلسلہ شروع ہوگیااوربہت سےسیلبریٹیزنےاعلان کیاکہ ٹویٹران سےپیسےلینےکی بجائےالٹاانہیں رقم اداکرے۔

دوسری جانب ٹویٹرکی اس پیشکش کافائدہ اٹھاتےہوئےبہت سےلوگوں نےرقم اداکرکےاپنےجعلی تصدیق شدہ اکاونٹس بنالئے۔ معاملہ نوٹس میں آنےپرایسےاکاونٹس کومعطل کردیاگیا۔

ایلون مسک نےٹویٹرمیں ہفتےکی چھٹی ختم کردی اورملازمین کیلئےمفت کھانےکی سہولت میں بھی کمی کااعلان کیاہے۔ مسک نےچھانٹی سےبچ جانےوالے3700ملازمین سےکمپنی کےدیوالیہ ہونےکاامکان ظاہرکیاہے۔ مسک کی کوشش ہےکہ مشتہرین کوواپس لایاجائےاورریونیوکوبڑھایاجائے۔ بلیوٹک کےعوض ماہانہ 8ڈالرزبھی اسی سلسلےکی ایک کڑی تھی۔

ریسرچ فرم تخلیقی حکمت عملی کی ایک تجزیہ کار کیرولینا میلانیسی کےمطابق ٹویٹرکی بہتری اورچلتےرہنےکیلئےضروری ہےکہ ایلون مسک اس سےپیچھےہٹ کراسےکسی پروفیشنل کےحوالےکردیں۔ اگرچہ ادارےمیں مسک کی طرف سے تبدیلی کی ضرورت ایک قدرتی سی بات ہےلیکن اندر آنا اور ہر چیز کو باہر پھینک دینا ایسی چیز ہے جو شاذ و نادر ہی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔

ٹویٹرمیں سب کام جلدبازی میں ہونا، آدھے عملے کے فارغ ہونے سے لے کرگرے چیک مارکس کے غلط آغاز تک،ایک ایسی غیریقینی کی صورتحال پیداکرتاہےجوکسی بھی کاروبارکیلئےخوفناک ہے۔ کیاٹویٹرزوال کاشکارہونےجارہاہےاورآگےکیاہوگاجیساسوال کسی بھی رئیلیٹی شوکےپروڈیوسرکوحسدمیں مبتلاکردےگا۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

پیپلزپارٹی کےچندخاص کارنامے

انگریزی زبان کی کہاوت ہے ۔۔Give the devil his due ..مطلب اگرکوئی اچھاکام کرےتواسےاس کاکریڈٹ …