مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ رہنماتحریک انصاف جہانگیرترین کی طویل خاموشی کےبعددبنگ انٹری ۔ حکومتی پالیسیوں پربرس پڑے۔
چنیوٹ میں میڈیاسےبات کرتےہوئےجہانگیرترین کاکہناتھاکہ عوام کی خراب حالت جواس حکومت کےدورمیں ہےوہ پہلےکبھی نہیں تھی ۔ انہوں نےحکومتی پالیسیوں پرکڑی تنقیدکی اورکہاکہ ملک مسائل کےبھنورمیں پھنس چکاہے۔
جہانگیرترین کامزیدکہناتھاکہ دعاہےملک موجودہ مسائل سےنکل جائے۔ ہمارےملک میں معیشت کےبڑےمسائل ہیں ۔ ان مسائل کوسنبھالانہ گیاتوعوام مزیدمشکل میں پھنس جائیں گے۔ جوملک کےذمہ دارہیں موجودہ مسائل سےملک کونکالناان کافرض ہے۔