Home / رئیل اسٹیٹ ڈیلرزپرایف بی آرنےکڑی شرط لگادی

رئیل اسٹیٹ ڈیلرزپرایف بی آرنےکڑی شرط لگادی

FBR strict regulations at Real estate, Pakistan

Updated: August 1, 2025 | Web Desk

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس یعنی زمین کےکاروبارسےوابستہ افرادکیلئےرجسٹریشن کولازمی قراردےدیا۔

ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔ غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ کے ذریعےسےغیرمنقولہ پراپرٹی ٹرانسفریا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔

ٹیکس دہندگان کی خفیہ معلومات خطرےمیں ۔۔۔

تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ سکیموں پر بھی اطلاق ہوگا، ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط ہوگی۔

ریئل سٹیٹ ایجنٹس کو نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کےطور پررجسٹرکرانا ہوگا اوررجسٹریشن کاسرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …