Home / ترپن ارب ڈالرنقصان، ایئرلائن انڈسٹری بڑےبحران کاشکار

ترپن ارب ڈالرنقصان، ایئرلائن انڈسٹری بڑےبحران کاشکار

Iran causing aviation industry crisis

Monday, 23 March 2026 | Web Desk

ایران پراسرائیلی وامریکی جنگ عالمی معیشت کےساتھ ساتھ دنیاکی بڑی بڑی کمپنیوں پربھی بھاری پڑنےلگی۔ ایک خبرکےمطابق، جنگ کےشروع ہونےسےاب تک دنیا کی20 بڑی ائیر لائنزکو 53 ارب ڈالرزکانقصان ہوچکاہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا ہے۔

برطوی اخبار کے مطابق ائیرلائن انڈسٹری کورونا وباکےبعد بدترین بحران کاسامناکررہی ہے،جنگ نےخلیج کےہوائی اڈوں پرپروازوں کومتاثرکیاہےجبکہ ائیرلائنزکےلیےایندھن کی ممکنہ قلت کاخطرہ بھی خارج ازامکان نہیں۔

واضح رہےکہ ایران جنگ کےبعد سےجیٹ فیول کی قیمت دگنی ہوچکی ہے،جیٹ فیول کی قیمت میں اضافےسےائیرلائن ٹکٹوں کی قیمت میں بھی اضافےکاخدشہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …