Home / یوم پاکستان ملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے

یوم پاکستان ملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے

Monday, 23 March 2026 | Web Desk

قوم آج 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے۔ ملک بھرمیں عام تعطیل ہے۔

آج یوم پاکستان کےموقع پروفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔نمازفجرکےبعدمساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔

توپوں کی سلامی کی تقریب میں موجود پاک فوج کےجوانوں نےنعرہ تکبیربلند کیااورفضااللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پرجوانوں اورافسران نےملکی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کیں ۔

اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظروزیراعظم کفایت شعاری مہم کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منایاجارہاہےاوراس دن کی مناسبت سے ہونے والی روایتی فوجی پریڈ بھی منسوخ کر دی گئی۔ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادگی سےہوئی۔

مزار اقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے مزارِ اقبال کی سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان 23 مارچ 1959 کو منایا گیا۔ قیام پاکستان کےبعد 1948 سے 1955 تک یہ دن معمول کی طرح تھا۔ قیام پاکستان کے7سال بعد صدر اسکندر مرزا اور وزیراعظم چوہدری محمد علی کی قیادت میں 23 مارچ 1956 کو ملک کا اپنا تیارکردہ نیا آئین نافذ ہوا۔ نئےآئین میں یوم پاکستان کوہمیشہ کےلیے یادگار دن قرار دیاگیا اور فیصلہ کیاگیا کہ اب سالانہ سرکاری سطح پر یہ دن یوم جمہوریہ کے نام سے 23 مارچ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتارہےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …