Home / نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کااعلان

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کااعلان

Nepra changes net metering policy

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرانےملک میں نیٹ بلنگ کانیانظام متعارف کرادیا ۔

نئےنیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2026 کےمطابق ، بلنگ سائیکل کے اختتام پربلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا، نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی۔

ریگولیشنز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کوموجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پرصارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔

نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی گئی ۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5 سال کی تجدید کی جائے گی، نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہوجائیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …