Home / عمران کولانےکی سازشیں بندنہیں ہوئیں: خواجہ آصف

عمران کولانےکی سازشیں بندنہیں ہوئیں: خواجہ آصف

Khawaja Asif reveal Imran Faiz Hameed nexus

Saturday, 13 December 2025 | Web Desk

وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں کچھ سازشی عناصراب بھی عمران خان کو واپس لانےکی کوشش کررہےہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھافیض حمید پراجیکٹ بانی پی ٹی آئی کے انچارج تھے۔ انہوں نےبطورکورکمانڈرپشاورعمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی۔ فیض حمیدکی زیرنگرانی دھاندلی کےذریعےبانی پی ٹی آئی کواقتدار میں لایا گیا۔ اس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئےاوربھی شخصیات کام کرتی رہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھابانی پی ٹی آئی نے4 سال ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ اس کےذمہ دارفیض اور بانی پی ٹی آئی دونوں ہیں۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کتنا ڈیلیور کیا، ان کے دور میں پارلیمنٹ کو آئی ایس آئی کا ذیلی ادارہ بنا دیاگیا، فیض حمید کا پراجیکٹ آہستہ آہستہ بے نقاب ہونا شروع ہو گیا، بانی پی ٹی آئی کیلئے9 مئی برپاکیاگیا۔اس کے پیچھے بھی فیض کا دماغ اورپلاننگ تھی۔

خواجہ آصف نےمزیدکہاپی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو فیض حمید کے ذریعے جیل میں ڈالا گیا، فیض حمید ملک کے ساتھ نہایت بھیانک کھیل کھیلتے رہے،فیض اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑمزید قائم رہتا تو پتا نہیں کتنا نقصان ہو جاتا، ان لوگوں نےملک دشمنی کی،ان کو انجام تک پہچانا ضروری ہے۔ وزیردفاع نےواضح کیاکہ احتساب توان کا بھی ہوگا جو بیورو کریسی سمیت دیگر اداروں میں چھپے ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع نےانکشاف کیاکہ 9 مئی کو تباہی کا منصوبہ فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا۔ 9 مئی کو افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، اسی فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا سر فخر سے بلند کیا۔ سوچیں فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو حالات کیا ہوتے۔

فیض حمیدعمران کےخلاف منہ کھولنےوالےہیں

ان کا کہنا تھا فیض حمید کو سزا کے خلاف اپیل کاحق ہے،لیکن نوازشریف کوایسی کوئی سہولت میسرنہیں تھی، شہباز شریف نے ملک کو برے حالات سے نکالا، فوج کی قیادت نے سویلین حکومت کی مدد کی ہے۔ دعاہے فیض اوربانی پی ٹی آئی جیسے لوگوں کا قلع قمع ہو جائے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …