Saturday, 13 December 2025 | Web Desk
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےواضح کیاہےکہ عراق جانےوالےپاکستانی زائرین کومقررہ مدت سےزائد قیام کی ہرگزاجازت نہیں ہوگی۔
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں بات کرتےہوئےمحسن نقوی نے کہا،زائرین سےمتعلق پاکستان اورعراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے ۔ پاکستانی زائرین کی سلامتی،عزت اورسہولت اولین ترجیح ہے۔
عراقی وزیر داخلہ نےکہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والےزائرین کوعراق آنےکی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طےکرنےکےلیےجلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےمیکینزم مضبوط بنانےپربھی اتفاق کیاگیا۔