Tuesday, 4 November 2025 | Web Desk
وفاقی حکومت نے27 ویں آئینی ترمیم کیلئےکمرکس لی۔ خبروں کےمطابق اس ترمیم کامقصدآرمی چیف کودئیےگئےفیلڈمارشل کےعہدےکوآئین میں شامل کرنااوراسےتسلیم کرناہے۔
27ویں آئینی ترمیم کےتحت آرٹیکل 243میں ترمیم کی جائےگی۔ مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹیریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم کاحصہ ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پرمشاورت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہيں ہوا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 27 ویں ترمیم کیلئے حمایت کی درخواست کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے۔
امیدہےسہیل آفریدی مثبت جواب دیں گے: وزیراعظم
الیکٹرانک میڈیاکی خبروں کےمطابق بلاول بھٹونےبھی ستائیسویں آئینی ترمیم کیلئےاپناایک مسودہ بھی تیارکیاہے۔ انہوں نےاس معاملےپرمشاورت کیلئےپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس بھی طلب کرلیاہے۔