Saturday, 1 November 2025 | Web Desk
وزیراعظم شہبازشریف کہتےہیں انہوں نےوزیراعلیٰ منتخب ہوتےہی سہیل آفریدی کومبارکباددی اورساتھ مل کرکام کرنےکی پیشکش بھی کی ۔ امیدہےوہ میری پیشکش کامثبت جواب دیں گے۔
چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نےکہاسیاست کریں لیکن ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک رہیں۔
وزیراعظم نےشرکاسےکہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام بہادر اور غیور ہیں، انہوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، چترال والوں کی حب الوطنی مثالی ہے۔ چترال کے عوام بہت مہذب اورپُرامن لوگ ہیں، یہاں آکربہت خوشی ہوئی،نوازشریف کے پی کے ترقیاتی منصوبوں میں بہت دلچسپی لیتے۔ دانش سکول چترال کے عوام کیلئے خاص تحفہ ہے۔
شہبازشریف نےکہادانش اسکول میں تعلیم بالکل مفت اورمعیارتعلیم ایچی سن سےبھی بہترہوگا۔ نوجوان بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر اثاثہ بنائیں گے،چترال کے بچوں اور بچیوں کو بھی لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی میں خطرےکی گھنٹیاں بجنےلگیں
وزیراعظم نےمعرکہ حق کاذکرکرتےہوئےکہاکہ خودسےچارگنابڑےدشمن کوشکست فاش دی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہمت و جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قیادت میں پاک فوج نے بہادری کی داستان لکھ دی، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے شاہینوں نے بھارتی طیارے گرا دیے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کرائی جس پر تاریخ انہیں سنہرے حرفوں میں یاد رکھے گی۔
وزیراعظم نے چترال میں اسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جاتے ہی چترال میں گیس پلانٹ کے آرڈر جاری کروں گا اور چترا ل میں فی الفور گیس پلانٹ لگایا جائےگا۔