Wednesday, 24 September 2025 | Web Desk
گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس (Google AI Plus) پلان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلان صارفین کوگوگل اےآئی کےذریعےمزیدبہترکام کرنےاوربااختیاربنانےکی غرض سےڈیزائن کیاگیاہے۔
گوگل اےآئی پلس لوگوں کو اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے طاقتور اےآئی ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ سب فی الحال نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔
گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین یہ سب حاصل کر سکتے ہیں:
● جیمنائی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ یعنی Nano Banana کے لیے زیادہ گنجائش
● جیمنائی 2.5 پرو تک مزید رسائی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے
● ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast تک رسائی، جو جیمنائی، Whisk، اور Flow میں دستیاب ہے۔
● جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام ۔
● فوٹوز، ڈرائیو، اور جی میل میں 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت۔

اے آئی پلس کے حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر،فرحان قریشی کہتےہیں ”پاکستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ہمیں پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے جو انہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں دکھائی ہیں۔
یاماہاموٹرسائیکل نےپاکستان میں کام بندکردیا
اس کے علاوہ ، صارفین، اپنے خاندان کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ بھی،ورک اسپیس میں جیمنائی سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک، تمام فوائد شیئر کرسکتے ہیں، اس طرح ہر فرد ایک ہی پلان کے تحت بہتر گوگل کا تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔
گوگل اے آئی پلس آج سے پاکستان میں700 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے، محدود مدت کے لیے پہلی مرتبہ سبسکرائب کرانے والے صارفین کو ابتدائی چھ ماہ کے لیے 50فیصد رعایت دی جائے گی۔