Home / حمیرااصغرکی موت: پولیس کےہاتھ اہم شواہدلگ گئے

حمیرااصغرکی موت: پولیس کےہاتھ اہم شواہدلگ گئے

Humaira Asghar mysterious death investigation

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال پولیس کےہاتھ کوئی اہم سراتونہیں لگالیکن خبروں کےمطابق، حمیراکے استعمال شدہ الیکٹرانک آلات سےکچھ کام کاڈیٹاملاہے۔

تفتیشی ٹیم نے حمیرا کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ قبضےمیں لےلئےہیں جن کے پاسورڈز ان کی ڈائری میں محفوظ تھے۔ مرحومہ کےالیکٹرانک آلات سےملنےوالےڈیٹا کی مدد سےپولیس نےمزید سراغ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ دو افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزیددوافرادکوانٹرویوکیلئے طلب کیا گیا ہے۔

تفتیش کاروں کےمطابق، حمیرا اصغر باقاعدگی سے جِم اور بیوٹی پارلر جایا کرتی، اس لیے ان کے جِم ٹرینر اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی پوچھاجائےگا۔

پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کا کچھ مخصوص افراد سے مسلسل رابطہ رہتا، جن کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ان کے بینک اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ لین دین یا مالی معاملات کاپتاچلنےپرتحقیقات کادائرہ وسیع ہوسکے۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …