Home / لاہور بورڈکامیٹرک نتائج کیلئےسخت فیصلہ

لاہور بورڈکامیٹرک نتائج کیلئےسخت فیصلہ

Lahore board matric exams

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے میٹرک (SSC) ویب ڈیسک: ٹیبولیشن برانچز میں غیر متعلقہ اور غیر مجاز افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور سال 2025 کے دسویں جماعت کےسالانہ امتحانی نتائج کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

مجازحکام کی ہدایات کے مطابق، کوئی بھی بیرونی یا غیر متعلقہ شخص ان حساس مقامات میں داخل نہیں ہو سکے گا جہاں میٹرک امتحانات کے نتائج کا ڈیٹا ترتیب دیا جاتا ہے اور اسےحتمی شکل دی جاتی ہے۔

سخت فیصلہ کیوں کیاگیا؟

مذکورہ فیصلہ ان خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے جو ڈیٹا چوری، مداخلت اور نتائج میں رد و بدل جیسے معاملات کی وجہ سے امتحانی بورڈز کی ساکھ پر منفی اثر ڈال سکتاہے۔

ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ قدم اس عمل کے تقدس کو محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ صرف مجاز عملے کو سخت نگرانی کے تحت ان برانچز تک رسائی حاصل ہو گی۔

یہ نوٹیفکیشن بورڈ کے اندرونی حلقوں میں جاری کر دیا گیا ہے اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی رعایت کے ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ بورڈ دفاتر میں سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے جن میں داخلی راستوں پر تصدیق اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی شامل ہے۔

میٹرک کےامتحان میں سبزی فروش کابیٹابازی لےگیا

طلبہ وطالبات کوشدت سےنتائج کاانتظار

واضح رہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات رواں سال مارچ اور اپریل میں منعقد ہوئے تھے۔ پنجاب بھر کے طلبہ و طالبات اپنے نتائج کے اعلان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

امتحانی نتائج کی اس دوڑ میں، میٹرک 2025 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 24 جولائی 2025 بروز جمعرات کو کیا جائے گا۔ یہ تاریخ رواں ماہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کے اجلاس میں باقاعدہ طور پر طے کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …