ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیرنےعیدحسب روایت گھرسےدورسرحدوں پرتعینات وطن کےمحافظوں کےساتھ منائی ۔ وہ عیدالاضحیٰ پرلائن آف کنٹرول کےاگلےمورچوں پرپہنچے،عیدکی نمازفوجی جوانوں اورافسروں کےساتھ اداکی۔
اس موقع پرفیلڈمارشل نےفوجی جوانوں اورافسروں کےحوصلےکوسراہااورکہاکہ گھروالوں سےدورعیدمناناوطن کی حفاظت کی قسم کی تکمیل ہے۔ سیدعاصم منیرکاکہناتھاپاکستان کی مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کارخ موڑنےکیلئےمکمل تیارہیں ۔
فیلڈمارشل نےمعرکہ حق میں فارمیشن کی کارکردگی کوسراہااورکہاکہ آپ نےبےگناہ پاکستانی شہریوں بشمول بچوں اورخواتین کی شہادت کابھرپوربدلہ لیا۔ سیدعاصم منیرنےشہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جائز اورجرآت مندانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز عید کے بعد پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔