Home / دوسرےصوبوں کےطلباکوبھی لیپ ٹاپ ملیں گے،مریم نواز

دوسرےصوبوں کےطلباکوبھی لیپ ٹاپ ملیں گے،مریم نواز

Maryam Nawaz laptops for other provinces

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی ہونہار اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دے دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی گئی ہے، اور یہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، اور ہونہار اسکالرشپ کے لیے پنجاب کا جو معیار ہے، وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی لاگو کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جو بچہ میرٹ پر آئے گا، اسے اچھے کالج میں داخلے کی سہولت فراہم کی جائے گی اور ہم اس کی فیس بھی ادا کریں گے، کیونکہ ہم ہر بچے کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …