Home / شرح سودمیں بڑی کمی کاامکان: سروے

شرح سودمیں بڑی کمی کاامکان: سروے

SBP to reduce interest rate further

ویب ڈیسک ۔۔ ایک بروکریج ہاؤس کے سروےکےمطابق مہنگائی کی رفتار میں کمی اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے شرح سود میں مزید 200 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی کمی کاامکان ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے منگل کو سروے کے نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق 71 فیصد شرکاء نے پیش گوئی کی کہ مرکزی بینک کم از کم 200 بی پی ایس کی کمی کرے گا۔ سروے میں 63 فیصد افراد نے 200 بی پی ایس کمی کی توقع کی، 30 فیصد نے 250 بی پی ایس کی کمی کی پیش گوئی کی، اور 7 فیصد نے 250 بی پی ایس سے زائد کمی کے امکانات ظاہر کیے۔ باقی 29 فیصد افراد نے 50 سے 150 بی پی ایس کے درمیان کمی کی توقع کی۔

گزشتہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود میں 250 بی پی ایس کی کمی کی تھی، جو تاریخ کی سب سے بڑی کٹوتی تھی، جس کے نتیجے میں جون 2024 تک شرح سود 17.5 فیصد سے 15 فیصد تک آگئی تھی۔ ایم پی سی کا اگلا اجلاس 16 دسمبر 2024 کو ہونے والا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات اس وجہ سے ہیں کہ نومبر 2024 میں حقیقی شرح سود 1010 بی پی ایس تھی، جو تاریخی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ بروکریج ہاؤس نے کہا کہ جون 2024 سے اب تک چار مسلسل اجلاسوں میں مجموعی طور پر 700 بی پی ایس کی کمی کی جانے کے باوجود حقیقی شرح ابھی بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی کی سب سے بڑی وجہ خوراک کے شعبے میں قیمتوں میں تیزی سے کمی اور بجلی کی قیمتوں میں منفی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ بروکریج ہاؤس کا خیال ہے کہ اسٹیٹ بینک 200 بی پی ایس کی کمی کا اعلان کرے گا، جس کے بعد مجموعی کمی 900 بی پی ایس تک پہنچ جائے گی۔ اس کمی کے باوجود حقیقی شرح سود 810 بی پی ایس پر برقرار رہے گی، جو پاکستان کی تاریخی اوسط سے زیادہ ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق مالی سال 2025 کے لیے مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد اور مالی سال 2026 کے لیے 8.5 سے 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جس کے بعد شرح سود میں 200 بی پی ایس کی کمی کے باوجود حقیقی شرح سود 400 سے 550 بی پی ایس کے درمیان ہو گی۔ اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار بھی پالیسی شرح میں کمی کی توقع کر رہے ہیں، اور اسلام آباد میں احتجاج کے خاتمے کے بعد انڈیکس میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1.26 فیصد اضافے کے بعد پہلی بار 104,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کر گیا۔

یہ بھی چیک کریں

India faces another problem amid Iran Israel conflict

خطےکی صورتحال،بھارت کیلئےنئی مشکل

ویب ڈیسک: ایران اسرائیل تنازع کےبعدبھارت ایک اورمشکل میں پھنس گیا ۔۔ اس خبرکی تفصیل …