ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنۂ خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمد زوہیب الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
نماز جنازہ اور تدفین
کیپٹن محمد زوہیب الدین 29 اور 30 نومبرکوضلع خیبرمیں خارجی دہشت گردوں سےلڑتےہوئےشہیدہوگئے۔ ان کی نمازجنازہ پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، اعلیٰ عسکری و سول حکام، اور بڑی تعداد میں جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔
بعد ازاں، شہید کیپٹن محمد زوہیب کےجسدخاکی کولاہورلایاگیاجہاں کی نمازجنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف اورکورکمانڈرلاہورکےعلاوہ دیگراعلیٰ حکام اورشہیدکےاہلخانہ نےشرکت کی ۔ شہیدکومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پاک ویو سٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید کی قربانی پر قوم کو فخر
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ قوم کو ان کے بیٹے کی قربانی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا،
کیپٹن زوہیب نے بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ہم ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آپریشن کی تفصیلات
30نومبر 2024 کو خیبر کے علاقے شگئی میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کیپٹن محمد زوہیب الدین نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آپریشن میں تین خوارج مارے گئے اور دوکوگرفتار کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کا بیان
آئی ایس پی آر کے مطابق، کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔ ترجمان نے کہا
ہمارے شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم اور حوصلے کو مضبوط کرتی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
شہید کیپٹن محمد زوہیب کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گی اور ملک کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گی۔