ویب ڈیسک ۔۔ گرل فرینڈکوبیوی کیوں کہا؟ عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالررونالڈوکوسوشل میڈیاپرکڑی تنقیدکاسامنا ۔
یہ واقعہ دبئی میں منعقدہ گلوبل ساکر2024کی تقریب میں پیش آیاجہاں رونالڈونے2ایوارڈزاپنےنام کئے۔ ان ایوارڈزمیں بہترین مڈل ایسٹرین کھلاڑی اورٹاپ گول اسکوررکےایوارڈشامل ہیں ۔
اس تقریب میں حاضرین سےبات کرتےہوئےرونالڈونےاپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کومیری بیوی کہہ کر مخاطب کیا۔ انہوں نےکہامجھےیہ ٹرافیاں جیت کربہت خوشی ہوئی ۔ میراسب سےبڑابیٹااورمیری بیوی جارجینایہاں میرےساتھ ہیں ۔ کھیل جاری رکھنے کیلئےوہ میراسہاراہیں،ایک ماہ کے بعد 40 سال کا ہوجاؤں گا، لیکن ابھی سب کچھ مکمل نہیں ہوا۔
رونالڈو30 سالہ جارجینا سے 2016 سے ڈیٹنگ کررہے، جارجیناسےانکے 2 بچے ہیں جبکہ تین بچے انکے پہلی گرل فرینڈ سےہیں۔
رونالڈواورجارجینانےابھی تک شادی نہیں کی اور نہ ہی رونالڈو نے جارجینا کو شادی کیلئے پروپوز کیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ تقریب میں گرل فرینڈ کو بیوی کہنے پرلوگوں نےبرامنایا۔