Home / بھارتی بولرکویہ چھکاکبھی نہیں بھولےگا

بھارتی بولرکویہ چھکاکبھی نہیں بھولےگا

tim david sixer to indian bowler

Wednesday, 5 November 2025 | Web Desk

آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر لمبا چھکالگاکربھارتیوں کےطوطےاڑادئیے۔ چھکالگانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پربہت تیزی سے وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹم ڈیوڈ نےاکشر پٹیل کو7ویں اوور میں یہ چھکا رسید کیا۔ یہ بلند و بالا چھکا گراؤنڈ کی چھت پرجالگا جسےدیکھ کر وہاں بیٹھے شائقین و کمنٹیٹرزحیرت زدہ رہ گئے۔

ٹم ڈیوڈ نے اس میچ میں 38 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 5 لمبےچوڑےچھکے شامل تھے۔ 2 نومبر کو ہونے والے اس ٹی 20 میچ میں بھارت نےآسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا شاہد آفریدی نے 2013 میں لگایا جو 153 میٹرطویل تھا، بریٹ لی 2005 میں 130 میٹر لمبا چھکا لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں ٹم ڈیوڈ کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے اب حال ہی میں 129 میٹر لمبا چھکا مارا۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …