Home / آسٹریلوی بیٹرکی بھارت کےخلاف تاریخ رقم

آسٹریلوی بیٹرکی بھارت کےخلاف تاریخ رقم

Steve Smith new record against India

ویب ڈیسک ۔۔ تجربہ کارکیوی بیٹراسٹیواسمتھ نےبھارت کےخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرےروزآسٹریلیا نے اپنی اننگز 311 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی۔ کپتان پیٹ کمنز 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، لیکن اسٹیو اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کاسفرجاری رہا۔

اسمتھ نے ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری مکمل کی اور140 رنزکی اننگزمکمل کرکےپویلین لوٹے۔ آسٹریلیانےاپنی پہلی اننگزمیں مجموعی طورپر474رنزبنائے۔

جواب میں، بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آئی اور پہلی اننگز میں 164 رنز پر5 وکٹیں گنوادیں۔

اس میچ میں اسٹیو اسمتھ کی 140 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم ہوااوراسمتھ بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے بھارت کے خلاف اپنی 11ویں ٹیسٹ سنچری محض 43 اننگز میں مکمل کی۔ یہ کسی بھی بیٹر کی بھارت کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

اس فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے بھارت کے خلاف 10 ٹیسٹ سنچریاں بنائی ہیں۔

واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کی اس سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر برابر ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیتا۔دوسرا میچ آسٹریلیا کے نام رہا، جبکہ تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …