Home / شین وارن کی موت سےمتعلق سنسنی خیزانکشاف

شین وارن کی موت سےمتعلق سنسنی خیزانکشاف

shane warne mysterious death

ویب ڈیسک: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے آسٹریلیا کے معروف لیگ اسپنر شین وارن کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ اخبار کے مطابق، ایک سینئر تھائی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی بلکہ انہوں نے ممکنہ طور پر موت سے قبل ممنوعہ دوااستعمال کی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق، اس دوا کی شیشی کو "اوپر کے حکم” پر شین وارن کے کمرے سے غائب کردیا گیا اور رپورٹ میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ شین وارن کی عزت کی خاطر کیا گیا، جس میں آسٹریلوی حکام کی حمایت بھی شامل تھی۔ حتیٰ کہ شین وارن کے آخری وقت میں ان کے ساتھ موجود خواتین سے بھی کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔

ٹینس کھلاڑی باپ کےہاتھوں قتل

یاد رہے کہ 52 سالہ شین وارن 4 مارچ 2022 کو تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ ساموئی کے ایک عالیشان ولا میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کے پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق، شین وارن کا دل پہلے سے کمزور تھا اور وہ دمے کے مرض میں بھی مبتلا تھے، ایسے میں کسی بھی قوت بخش ممنوعہ دوا کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …