ویب ڈیسک ۔۔ آخرکارپاکستان سپرلیگ کی مسلسم ناقابل شکست رہنےوالی ٹیم ملتان سلطانزنےہارکاہاراپنےگلےمیں پہن ہی لیا۔ لاہورقلندرزنےہوم گراونڈپرمحمدرضوان کی ملتان سلطانزکوگھٹنےٹیکنےپرمجبورکردیا۔
لاہورقلندرزکی اننگز
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں ملتان سلطانزنے ٹاس جیت کرلاہورقلندرزکو بیٹنگ کی دعوت دی تولاہورقلندرزکاآغازاچھانہ تھا۔۔ 5کےمجموعی اسکورپرعبداللہ شفیق چاررنزبناکروکٹ دےبیٹھے،تاہم کامران غلام اور فخرزمان نےذمہ داری کامظاہرہ کرتےہوئ ٹیم کو مجموعی اسکور91تک پہنچایا۔ کامران غلام نے 42جبکہ فخرزمان نے60 رنز کی اننگزکھیلی۔۔
محمد حفیظ بھی آج بھرپورفارم میں دکھائی دئیےاورانہوں نے43اور فل سالٹ نے ناٹ آوٹ 26رنز بناکرٹیم کا ٹوٹل 182 رنز تک پہنچا دیا۔
ملتان سلطانزکی اننگز
حیرت انگیزطورپرآج ملتان سلطانزکی ٹیم آف کلرنظرآئی اورمحمدرضوان سمیت کسی بلےبازکادل کریزپرنہ لگ سکااورسب ایک ایک کرکےپویلین کورونق بخشتےرہےاورکیچ ڈراپ ہونے کے باوجود بھی ملتان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 130رنزپردم دےبیٹھی۔
ملتان سلطانزکےکپتان محمدرضوان نے20رنزبنائے،صہیب مقصود29اور ٹم ڈیوڈ 24رنزبناپائے۔