Home / حجاب پرپابندی:بالی وڈکےمسلمان اورہندواداکارآمنےسامنے

حجاب پرپابندی:بالی وڈکےمسلمان اورہندواداکارآمنےسامنے

Bollywood actors reaction on Hijab Row

ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈ کی کئی مشہورشخصیات نےکرناٹک میں جاری حجاب پرپابندی کےریاستی حکم کےمعاملےپراپنی رائےکااظہارکیاہےاورمسکان کےساتھ ہونےوالی ہراسانی کےواقعےکےبعداس حجاب پرپابندی کےخلاف احتجاج کاسلسلہ انڈیابھرمیں پھیل گیاہے۔

معروف مصنف اورفلمی شاعرجاوید اختر نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ وہ برقع اور حجاب کے خلاف ہیں، اور رہیں گے، لیکن ان کے پاس بدمعاشوں کے ہجوم کے لیےسوائےتوہین کےکچھ نہیں،جولڑکیوں کےایک چھوٹے سے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنےمتنازعہ بیانات اورحرکتوں کیلئےبدنام اداکارہ کنگنا رناوت نےاس معاملےپرانسٹاگرام اسٹوری میں حجاب پہننےوالی طالبات کومخاطب کرکےلکھا کہ اگر آپ ہمت دکھانا چاہتی ہیں تو افغانستان میں برقعہ نہ پہن کر دکھائیں۔آزاد ہونا سیکھیں، خود کو پنجرے میں نہیں۔

اداکارہ کنگنارناوت کوکراراجواب دیتےہوئےشبانہ اعظمی نےکہاکہ افغانستان ایک مذہبی ریاست ہےاورجہاں تک مجھےیادہےکہ بھارت توایک سیکولرریاست ہے۔

اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی بھی اسی قسم کےخیالات کااظہارکرچکی ہیں ۔ انہوں نےکہااسکول تعلیم کے لیے ہیں اوروہاں مذہبی معاملات کو نہیں لیا جانا چاہیے۔ ہر سکول میں یونیفارم ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ آپ اسکول کے باہر جو چاہیں پہن سکتے ہیں۔

اس معاملے کی سماعت کرناٹک ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے، جس نے اس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے طلباء سے کہا تھا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہو جاتا، ‘مذہبی چیزیں’ پہننے پر اصرار نہ کریں۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے جمعرات کو کہا کہ ریاست 14 فروری سے بغیر کسی مذہبی لباس کے 10ویں جماعت تک اسکول دوبارہ کھولےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …