Home / لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

HBL PSL season 10 2025 final

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز  نے سنسنی خیزمگردلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہورکےقذافی سٹیڈیم  میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار  اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

گلیڈی ایٹرز اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور فن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 17 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل صرف چار رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، پھر سلمان مرزا نے 12 کے انفرادی اسکور پر ایلن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پھر رلی روسو 22 کے انفرادی اسکور پر سکندر رضا کی گیند پر کیچ دے کر 58 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ پھر شاہین آفریدی نے اویشکا فرنانڈو کو 29 کے انفرادی اور 125 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

اس دوران حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ پھر 18ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن نواز 76 رنز بناکر 172 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

نئے آنے والے بیٹسمین محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے 177 پر پویلین روانہ ہوئے۔ دونوں کو حارث رؤف نے اپنا شکار بنایا۔ پھر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر فہیم اشرف 201 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےجیت کیلئےلاہورقلندرزکودوسودورنزکااچھاہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا، حارث رؤف نے 2،2 اور سکندر رضا، راشد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔

لاہور قلندرز اننگز

گلیڈی ایٹرز کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے انتہائی محتاط انداز سے کیا۔ ابرار احمد نے 39 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے کے بعد 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکےپویلین بھیجا۔

پھر فہیم اشرف نے محمد نعیم کو 47 کے انفرادی اور 85 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے تیز ترین اننگز کھیلی۔

اسامہ طارق نے 41 کے انفرادی اور 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔ یوں قلندرز کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر محمد عامر نے راجا پاکسا کو شکار بنایا۔

اننگز کے 18ویں اوور تک پوزیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حق میں تھی تاہم محمد عامر نے ایک اوور میں 18 رنز دے کرجیتاہوامیچ قلندرزکی جھولی میں ڈال دیا۔

اننگز کا 19واں اوور فہیم اشرف نے کروایا جس میں سکندر رضا نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا اور میچ پر پوزیشن مزید مستحکم کی۔

لاہور قلندرز کے کوشال پریرا 62 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ سکندر رضا نے 7 گیندوں پر 22 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ گلیڈی ایٹرز کے عامر، فہیم، ابرار اور اسامہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں

قلندرز اسکواڈ

فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشال پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیں

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL 10 Winner

شاہین آفریدی کافائنل سےپہلےبڑااعلان

ویب ڈیسک: قذافی اسٹیڈیم کی روشنیوں میں جب لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو …