ویب ڈیسک ۔۔ یوکرین پرحملےکےبعدروس کواقتصادی میدان کےبعداب کھیلوں کےمیدان میں بھی عالمی پابندیوں کاسامناہے۔
اس حوالےسےتازہ ترین خبرسامنےآئی ہےکہ پولینڈنےنیوٹرل وینیوپرروس کےساتھ ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈکھیلنےسےصاف انکارکردیاہے۔ پولش فٹبال فیڈریشن کی جانب سےبیان دیاگیاہےکہ روس کےساتھ شیڈول ورلڈکپ پلےآف میں نہیں کھیلیں گے،مقام چاہےکوئی بھی ہو۔
واضح رہےکہ پولش فٹبال فیڈریشن کافیصلہ فیفاکےاس اعلان کےبعدسامنےآیاجس میں پولینڈکوورلڈکپ کوالیفائرروس کی بجائےکسی غیرجانبدارمقام پرکھیلنےکی پیشکش کی گئی ۔ فیفاکےفیصلےکےمطابق نیوٹرل وینیوپرمیچ کےدوران نہ روس کاقومی ترانہ بجایاجائےگانہ روس کاپرچم لہرایاجائےگا۔
تازہ ترین خبرکےمطابق پولینڈنےروس کےیوکرین پرحملےپراحتجاج کرتےہوئےروس کےساتھ کہیں بھی کھیلنےسےانکارکردیاہے۔ پولینڈکےانکارکےبعدورلڈکپ کوالیفائرکامرحلہ کھٹائی میں پڑنےکاامکان ہے۔
یہی نہیں بلکہ فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نول لی گریٹ نے اتوار کو روس کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ روس کےحوالےسےسویڈن اورچیک ری پبلک کےخیالات بھی اسی سےملتےجلتےہیں۔
ادھرفیفاکاکہناہےکہ صورتحال کوسامنےرکھتےہوئےاس کاکوئی نہ کوئی قابل قبول حل نکال لےگا۔
یادرہےکہ یوایفانےچیمپئنزلیگ کی فائنل کی میزبانی روسی شہرسینٹ پیٹرزبرگ کےگیزپروم ایریناسےواپس لیکرفرانس منتقل کردیاہے۔