ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بولرز نے غیر ضروری رنز دے کر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قومی بولرز نے مجموعی طور پر 43 ایکسٹرا رنز دیے، جن میں 21 وائیڈ، 2 نو بالز، 7 بائی اور 13 لیگ بائی شامل تھے۔ یہ کسی ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے دیے گئے تیسرے سب سے زیادہ اضافی رنز ہیں۔
پاکستان کا ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنا تھا، جب 47 ایکسٹرا رنز دیے گئے تھے۔ اسی طرح، 1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 ایکسٹرا رنز دینے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔
نیوزی لینڈمیں گرین شرٹس کی بدترین پرفارمنس
واضح رہے کہ تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔