Sunday, 16 February 2026 | Web Desk
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق مایہ نازبلےبازمحمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کھانے پر محمد یوسف کرکٹ ٹیم اوراس کےکچھ کھلاڑیوں پرپھٹ پڑے۔
سابق کرکٹرنےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہا کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سےباہر کرنا ہوگا۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈےکےخاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتی جس کےنام کاڈنکادنیامیں بجتاتھا۔
واضح رہےکہ محمد یوسف نےگزشتہ روزسوشل میڈیاپر اپنے پیغام میں لکھاتھا کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کا وقت گزرچکا ہے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کونئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔