Home / ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کو61رنزسےہرادیا

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کو61رنزسےہرادیا

Pak India T20 world cup match

Monday, 16 February 2026 | Web Desk

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کےگروپ میچ میں بھارت نےپاکستان کو61 رنزسےشکست دےکرسپرایٹ مرحلےکےلیےکوالیفائی کرلیا۔

کولمبو کےپریماداسااسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستانی کپتان سلمان آغانےٹاس جیت کربھارت کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کےنقصان پر175رنز بنائے۔

بھارتی اوپنرابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پربغیر کوئی رنز بنائےآؤٹ ہوگئے۔ ابھیشیک شرماکےآوٹ ہونےکےبعد ایشان کشن نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے40 گیندوں پر77 رنزبنائے۔ انہیں صائم ایوب نےبولڈکیا۔

15ویں اوورمیں 126 کے مجموعی اسکورپرتلک ورما 25رنزبناکرصائم ایوب کاشکاربنے۔ اگلی ہی گیند پرہاردک پانڈیانےکھاتاکھولےبغیروکٹ صائم ایوب کوتھمادی۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب کپتان سوریا کمار یادیوکو 32 رنزپرعثمان طارق نےپویلین کی راہ دکھائی۔ دوبے نے27 جب کہ اکشر پٹیل صفرپررن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان طارق نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

بھارت کے 176 رنزکے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کاٹاپ آرڈرایک بارپھرناکامی سےدوچارہوا۔ کپتان سلمان آغانے4جبکہ بابراعظم نے5رنزبنائے۔ پاکستان کے7کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکےاورتین کھلاڑی صفرپرپویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سےعثمان خان نےسب سےزیادہ 44 رنزبنائے۔ شاداب خان نے14اور فہیم اشرف نے10 رنزبنائے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، وورن چکرورتی،جسپریت بھمرا اور اکثر پٹیل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاکستانی کپتان نےٹیم کی ہارپرکیاکہا؟

پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان آغانےمیچ کےبعدپریزینٹیشن تقریب میں بات کرتےہوئےکہاہمیں اپنےاسپنرزپربھروسہ تھالیکن آج ان کادن نہیں تھا ۔ ہمارےبولرزنےکنڈیشنزکےحساب سےبولنگ نہیں کرائی ۔ بلےبازوں کےپاس موقع تھالیکن انہوں نےبھی کارکردگی نہیں دکھائی ۔

یہ بھی چیک کریں

Multan Sultans auction

ملتان سلطانز2ارب45 کروڑمیں فروخت

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانزکونیامالک مل …