Home / آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےشیڈول کااعلان

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےشیڈول کااعلان

ICC champions trophy schedule

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کاباضابطہ اعلان کردیا۔آٹھ ٹیموں کےدرمیان پندرہ مقابلے۔ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکراتئیس فرور کودبئی میں ہوگا۔ افتتاحی میچ انیس فروری کوپاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے9 مارچ تک ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود۔۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا، فائنل کیلئے 10 مارچ کا دن ریزروے ڈےکےطورپررکھا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول:

19 فروری پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی
20 فروری بنگلا دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
21 فروری افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا، کراچی
22 فروری آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
23 فروری پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
24 فروری بنگلا دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی
25 فروری آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا،راولپنڈی
26 فروری افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
27 فروری پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی
28 فروری افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور
1 مارچ جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ، کراچی
2 مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی
4 مارچ سیمی فائنل 1 دبئی
5 مارچ سیمی فائنل 2 لاہور
9 مارچ فائنل لاہور (بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا)

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …