ویب ڈیسک ۔۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگیا،6 فرنچائزز نے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کیا۔
پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں فرنچائز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنی ٹیموں کی تشکیل دی۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، اور فن ایلن سمیت دنیا کے کئی مشہور کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں۔
تاہم، کچھ بڑے کرکٹ اسٹارز ایسے بھی ہیں جو پی ایس ایل 10 میں کسی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکے۔
وہ کھلاڑی جو کسی ٹیم میں شامل نہ ہوسکے:
سرفراز احمد، ٹم ساؤتھی، احسان اللہ، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، ایشٹن ایگر، کرس لین، کوپر کانوولی، ڈینیل سیمز، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹے، موئیسز ہینریکس، عثمان خواجہ، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، شکیب الحسن، جو کلارک، لوری ایونز، تیمال ملز، جمی نیشم، عمران طاہر، ریضا ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرِتھ اسالنکا، اور ایون لیوس۔
بابراعظم نےکرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ مقرر
سرفراز احمد، جو پی ایس ایل کے 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے، کسی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ ہوسکے۔
تاہم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفرازاحمد کو اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے ٹیم کاکوچ مقررکردیا ہے۔