Home / حارث روف کےہاں خوشی آگئی

حارث روف کےہاں خوشی آگئی

fast bowler haris rauf becomes father

ویب ڈیسک: پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنہ مسعود ملک کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ۔

یہ خبر ان کے ساتھی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی، تاہم حارث رؤف کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

شاداب خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، "حارث رؤف اور ان کے اہل خانہ کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد! اللہ تعالیٰ ننھے مہمان اور خاندان کو صحت، خوشیوں اور برکتوں سے نوازے۔”

اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بھی انسٹاگرام پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، "بیٹے کی پیدائش پر بہت مبارک ہو، اللہ آپ کے خاندان کو بے پناہ خوشیوں سے نوازے۔”

ٹیپ بال سے انٹرنیشنل کرکٹ تک کا سفر

حارث رؤف نے دسمبر 2022 میں اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود ملک، جو کہ ایک ماڈل بھی ہیں، سے شادی کی۔

ان کا کرکٹ کا سفر ٹیپ بال سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پہچانے جانے لگے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ان کے ٹیلنٹ کو پہچانا اور انہیں آسٹریلیا میں ٹریننگ کے لیے بھیجا۔

جیسن گلسپی نےکیوں استعفیٰ دیا؟

بعد ازاں، حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی اور پھر 2020 میں پاکستان کے لیے اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ اب تک وہ 48 ون ڈے انٹرنیشنل اور 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نےبالترتیب 85 اور 110 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ برادری اس خوشگوار موقع کا جشن منا رہی ہے، جبکہ شائقین حارث رؤف کی جانب سے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …