ویب ڈیسک: ایک طرف جہاں آئی پی ایل میں شریک غیرملکی کھلاڑی بھارت کےسکیورٹی انتظامات پرسخت برہم ہوئےوہیں لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے۔۔
نیوزی لینڈسےتعلق رکھنےوالےڈیوڈویزاکہتے ہیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ائیر اسپیس بند ہونےکی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سکیورٹی فراہم کی۔
یادرہےکہ پاک بھارت کشیدگی کےباعث پی ایس ایل اورآئی پی ایل کوعارضی طورپرمعطل کیاگیااوراس دوران اپنےوطن لوٹ جانےوالےکھلاڑی وہاں سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتحال بتا رہے ہیں۔
کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے متعرف نکلے۔
نیوزی لینڈمیں گرین شرٹس کی بدترین پرفارمنس
سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ائیراسپیس بند ہونےکی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلاتے ہوئےکہا کہ بے فکر رہیں، ان حالات میں بھی پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم نے مشکل وقت میں بھی کسی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔