Home / آسٹریلوی کرکٹرمائیکل کلارک کی طلاق

آسٹریلوی کرکٹرمائیکل کلارک کی طلاق

Australian cricketer Michael Clark divorce

ویب ڈیسک: کرکٹ کےمیدان میں لمبی لمبی اننگزکھیلنےوالےازدواجی زندگی کی پچ پرلمبی اننگزنہ کھیل سکے۔

جی ہاں ۔۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مائیکل کلارک اوران کی اہلیہ کیلے لی نےراہیں جدا کر لیں۔

سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل کلارک نےکیلےلی سے 2012 میں شادی کی ۔ دونوں کی ایک بہت پیاری اورکیوٹ سی چار سالہ بیٹی کیلسے کلارک بھی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کلارک گزشتہ چند ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دونوں کے درمیان 4 سالہ بیٹی کی کفالت کے لیے عدالت جائے بغیر معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔

دی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاہدہ 4 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔

رونالڈونےلفظ انشااللہ کیوں کہا؟ 

دونوں کا کہنا ہے کہ اتنے برس ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن ہم نے ایک دوسرے کی عزت و احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے بیٹی کی پرورش علیحدہ رہتے ہوئے کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

کلارک اوران کی اہلیہ میں طلاق کی وجہ تاحال سامنےنہیں آسکی ۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے