ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کےحلقہ این اے249کےنتائج 11گھنٹےبعدجاری کئےگئے۔ نتائج میں اس قدرتاخیرپرچیف الیکشن کمشنرنےریٹرننگ افسرسےناراضی کااظہارکیا۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ ضمنی الیکشن کےحوالےسےکسی کو کوئی شکایت ہوتواس کو قانون کےمطابق سناجائےگا۔ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار کردیا اور 15پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو مخصوص انداز میں برتری دلا کر کیا ثابت کیا جارہا ہے؟
علاوہ ازیں پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈی آراو آفس میں ڈرامہ چلایا گیا۔