مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مولانافضل الرحمان کی خواہش کےعین مطابق آئینی ترامیم کےمسودےکی تراش خراش ہوگئی ہے۔
اس بات کاانکشاف مسلم لیگ ن کےسینیٹرعرفان صدیقی نےآج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بات کرتےہوئےکیا۔ پیپلزپارٹی اورن لیگ دونوں مولاناکی رائےاورسوچ کےقریب ترآچکےہیں ۔ عرفان صدیقی نےامیدظاہرکی کہ جس مقام پرہم لوگ آچکےہیں اس کےبعدمجھےنہیں لگتاکہ ہفتہ دس دن سےزیادہ وقت لگناچاہیے۔
عرفان صدیقی نےکہاکہ ترمیم کےبنیادی نکات پرمولاناکوکوئی اعتراض نہیں،مولاناکااختلاف جزیات سےمتعلق ہےجنہیں بڑی حدتک مولاناکی مرضی کےمطابق ڈھال لیاگیاہے۔ اگرکچھ رہ گیاہےتووہ بھی ہوجائےگااوراگلےہفتہ دس دن میں چیزیں کوئی رخ اختیارکرلیں گی۔
عرفان صدیقی نےکہاکہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرزکےدرمیان آئینی ترامیم پرحتمی اتفاق نہیں ہوجاتااس وقت تک بےیقینی کی کیفیت تورہےگی ۔ اگرمولانانہ مانےتوآئینی ترمیم کوپاس کرانےمیں مشکل آئےگی ۔ وہ ساتھ دیتےہیں توایوان اورایوان کےباہراستحکام آئےگا۔ مولانااس معاملےپرتحریک انصاف سےبات کرتےہیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔