Home / جعفرایکسپریس حملےمیں امریکی اسلحہ استعمال ہونےکی تصدیق

جعفرایکسپریس حملےمیں امریکی اسلحہ استعمال ہونےکی تصدیق

US weapons used in Jaffar Express attack

ویب ڈیسک: امریکی اخبار کی تازہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں میں وہ امریکی اسلحہ استعمال ہوا جو افغانستان کو فراہم کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائی گئی ایم-16 رائفلز، جدید ہتھیار، اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت مجموعی طور پر 63 ہتھیار وہی ہیں جو امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، 2018 میں امریکا میں تیار ہونے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے حملے کے بعد حملہ آوروں کے قبضے سے برآمد ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رائفل ان اربوں ڈالر کے فوجی ساز و سامان کا حصہ تھی جو 2021 میں امریکی انخلا کے وقت افغان فورسز کے حوالے کیا گیا تھا۔ بعدازاں، یہ اسلحہ سرحد پار اسمگل ہو کر پاکستان کے اسلحہ بازاروں اور شدت پسند گروہوں تک پہنچ گیا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام، اسلحہ فروشوں اور عسکریت پسندوں کے مطابق، امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گلاسز کا استعمال کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP)اور دیگرشدت پسند گروپوں کی کارروائیوں میں ہو رہا ہے۔

مزید یہ کہ، گزشتہ برس پاکستانی حکام نے امریکی اخبار کے نمائندوں کو ان دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے امریکی اسلحے کا براہِ راست معائنہ بھی کروایا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …