مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس ۔ روس ، چین اورامریکاکی کھل کرایران کےحق دفاع کی حمایت۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی دبےلفظوں میں ایران پرامریکی حملےپرتنقید ۔ کہاایران سےبات کرنےکی بجائےاس پرحملہ کردیاگیا۔ جنگ بندکرکےفوری بات چیت کاآغازکرناچاہیے،خطےکےعوام کومزیدتباہی کی طرف نہیں دھکیلناچاہیے۔
روس اورچین کاردعمل
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےروس اورچین کےمندوبین نےایران پرامریکی حملےکی شدیدمذمت کی ۔ دونوں کایکساں موقف تھاکہ امریکی حملےسےخطہ امن کی بجائےمزیدتباہی کی طرف جائےگا۔
پاکستانی مندوب کاخطاب
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کےسربراہ عاصم افتخارنےسلامتی کونسل اجلاس سےخطاب کرتےہوئےایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ۔ کہا پاکستان ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کیا گیا جو عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اس تنازعہ کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ اس مسئلے کا واحد حل پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے نکالا جائے۔