Home / کراچی ڈیفنس تشددکیس، متاثرہ نوجوان کااہم اعلان

کراچی ڈیفنس تشددکیس، متاثرہ نوجوان کااہم اعلان

Defence torture case verdict

ویب ڈیسک: کراچی کےعلاقےڈیفنس میں پیش آنے والے تشدد کے واقعے نے آج عدالت میں اس وقت نیا موڑ لے لیا جب متاثرہ نوجوان سدھیر نے غیر متوقع طور پر ملزمان کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ عدالت میں ایک لمحے کے لیے خاموشی چھا گئی — جیسے کسی نے سب کچھ بدل دیا ہو۔

یہ کیس ڈیفنس اتحاد کمرشل ایریا میں پیش آیا تھا، جہاں ایک بااثر شخص اور اس کے ساتھیوں نے نوجوان سدھیر کو سڑک پر سرِ عام تشدد کا نشانہ بنایا۔ لیکن آج، سماعت کے دوران سدھیر نے ایسا بیان دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔

"میری غلطی تھی… میری موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی… مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں۔ میں نے ملزمان کو معاف کر دیا ہے اور کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتا۔” — سدھیر کا عدالت میں بیان

سرکاری وکیل نے سدھیر کے بیان کے باوجود شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا:
"یہ صرف تشدد کا کیس نہیں، بلکہ ملزمان پر دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کرنے کے الزامات بھی ہیں، جو ناقابلِ ضمانت جرائم میں آتے ہیں۔”

عدالت میں دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد، جج نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے۔

کیا سدھیر پر دباؤ تھا؟ کیا پسِ پردہ کوئی "ڈیل” ہوئی؟ یا یہ واقعی نوجوان کا بڑا پن تھا؟
جواب ابھی پردۂ راز میں ہے، مگر سچ جلد سامنے آنےکی توقع ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Manzoor Watoo Land Cruiser Namaz e Janaza

لینڈکروزرمیں نمازجنازہ پڑھنےکی ویڈیووائرل

تاریخ: 1 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک اوکاڑہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کاایک …