Home / پی ٹی آئی اسلام آبادپرقبضہ کرنےآئی تھی:احسن اقبال

پی ٹی آئی اسلام آبادپرقبضہ کرنےآئی تھی:احسن اقبال

Ahsan Iqbal vows to bring PTI culprits to justice

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں 24 نومبر کی لشکر کشی میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا، کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور بیک وقت مختلف طریقوں سے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی جانب سے مسلح افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط زبان استعمال کرنے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں میثاق جمہوریت کے جذبے کو فروغ دینا ہے اور ہماری سیاست کا مقصد اتفاق رائے پر مبنی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے پر بریک لگ چکا ہے اور اب مہنگائی کی شرح 2018 کے سطح پر واپس آ چکی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھی ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کی ہے، جو معیشت میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان میں بے یقینی پھیلتی ہے، اس کی وجہ ریاست کے اداروں میں بدعنوانی ہوتی ہے، تاہم اب تمام ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور کوئی ادارہ دوسرے کی ٹانگیں نہیں کھینچ رہا۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین کے صدر کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی نے ملکی حالات خراب کرنے کی کوشش کی، جس کا نتیجہ 9 مئی کے سانحے کی صورت میں نکلا۔ پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، کور کمانڈرز اور فضائیہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس طرز سیاست کو کیا کہا جائے، جب کہ 24 اکتوبر کو حملہ آور ہونے والی جماعت کے پاس جدید اسلحہ تھا۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر کے ذریعے پروپیگنڈا کیا اور امریکہ کی کانگریس میں خط لکھوایا، جس میں اسرائیل اور بھارت کے مفادات کو شامل کیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہے اور 2014 سے پاکستان کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان جب بھی کامیابی کی طرف بڑھتا ہے، پی ٹی آئی اپنے جھنڈے لے آتی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کے راستے پر لایا جا رہا ہے اور کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے گا۔

انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مس انفارمیشن کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، اور مختلف سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلا کر نوجوانوں میں انتشار پھیلایا گیا، جس کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …