Home / بڑادشمن بناپھرتاہےجوبچوں سےلڑتاہے۔۔۔

بڑادشمن بناپھرتاہےجوبچوں سےلڑتاہے۔۔۔

Attack on school bus in Khuzdar

تاریخ: 21مئی 2025 | نیوزمیکرز مانیٹرنگ ڈیسک

جنگ کےمیدان میں منہ کی کھانےکےبعدپاکستان کاازلی دشمن بھارت اپنےروایتی اوچھےبلکہ انتہائی گھٹیااقدامات پراترآیا ۔ بلوچستان کےشہرخضدارمیں زیروپوائنٹ کےقریب اسکول بس کودھماکےسےنشانہ بنایاگیا۔ 3بچوں سمیت5افرادجاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کونشانہ بنایا گیا، ابتدائی اطلاعات کےمطابق 3 بچوں سمیت 5 افراد شیہد ہوئے، دہشتگردحملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 35 بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

صدرمملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نےخضدارمیں اسکول بس پردہشت گردحملےکی شدیدمذمت کی ہے۔ کہاجنگ کےمیدان میں شکست کابدلہ لینےکیلئےبھارت اپنی پراکسیزکےذریعےبلوچستان میں دہشت گردی کروانےپراترآیاہے۔

انہوں نےکہادشمن کےبزدلانہ حملےپاکستان کوہرگزکمزورنہیں کرسکتے۔ پاکستان کی عوام دہشت گردی کی جنگ میں اپنی مسلح افواج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےزخمی بچوں کوبہترین طبی امدادفراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ اس سفاکی کا جواب دیں۔

یہ بھی چیک کریں

China offers J35 stealth planes to Pakistan

پاکستان خطےکی بڑی طاقت بننےکےقریب

تاریخ: 6 جون 2025 | تحریر: ویب ڈیسک پاکستان کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط …