Home / پی ٹی آئی انٹراپارٹی نظرثانی اپیل خارج

پی ٹی آئی انٹراپارٹی نظرثانی اپیل خارج

PTI intra party appeal dismissed

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی اپیل خارج کردی۔

عدالت عظمیٰ نےپی ٹی آئی کی درخواست خارج کرتےہوئے13جنوری کافیصلہ برقراررکھا۔ سپریم کورٹ نےکہافیصلےمیں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی ۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔

کیس کی سماعت کےموقع پراس وقت عدالت میں عجیب صورتحال پیداہوگئی جب پی ٹی آئی کےوکیل حامدخان نےکہاکہ 26ویں ترمیم کی منظوری کےبعدیہ عدالت کیس نہیں سن سکتی ۔ اس پرچیف جسٹس نےکہاابھی ہمارےپاس کچھ نہیں،جب تک ترمیم آئین کاحصہ نہیں بن جاتی اس وقت تک سب پہلےجیساہی ہے۔

حامدخان ایڈووکیٹ نےکہامیری بات لکھئےکہ میں ایک متعصب جج کےسامنےدلائل دینےسےانکارکرتاہوں۔ چیف جسٹس نےکہامیں آپ کومجبورنہیں کرسکتا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …