Home / تعلیمی سرگرمیاں محدود،تقریبات پرپابندی:کوروناپابندیاں پھرنافذ

تعلیمی سرگرمیاں محدود،تقریبات پرپابندی:کوروناپابندیاں پھرنافذ

NCOC meeting New measures

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک بھرمیں کوروناکےبڑھتےہوئےکیسوں کومدنظررکھتےہوئےنیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی اوسی) نےبڑےفیصلوں کااعلان کردیا۔ کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے اور تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پرطلبہ کی ویکسنیشن کرنےکا فیصلہ۔

وفاقی وزیراورسربراہ این سی اوسی اسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کےاجلاس میں ملک بھرمیں کوروناکی صورتحال اوراس حوالےسےحفاظتی اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ صوبوں کی مشاورت اورکورونا صورتِ حال کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کی 10 فیصد شرح سے زائد والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیوں کومحدودکردیاجائےگااوران شہروں میں 12 سال سے کم عمر کے بچے متبادل دن اسکول جائیں گے۔

10فیصد سے کم کورونا شرح والے علاقوں کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں ویکیسن شدہ افراد کو اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی، 10 فیصد سے زائد شرح والےعلاقوں میں اِن ڈور ڈائننگ پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد ہو گی، ٹیک اویز کی سہولت 24 گھنٹے کھلی رہے گی، جبکہ 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی۔

کورونا کی 10 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع اور شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، 10 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع اور شہروں میں آؤٹ ڈورتقریبات میں 300 افرادسےزیادہ شرکت نہیں کرسکیں گے۔

10فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں اِن ڈور تقریبات میں 300 ویکسینیٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسینیٹڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔ شادی و تقریبات سے متعلق ایس او پیز و پابندیاں 24 جنوری سے 15فروری تک نافذ ہوں گی۔

10فیصد سے زائد کورونا کیسز شرح والے اضلاع میں جم، سینما، مزاروں، پارکس میں 50 فیصد افراد کو جانے کی اجازت ہو گی، جبکہ کبڈی، پولو، کراٹے، باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی، ٹرینیں 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائیں گی، دفاتر میں کام نارمل اوقات کار میں چلیں گےلیکن ورک فرام ہوم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

این سی او سی کاکہناہےکہ ان پابندیوں کا اطلاق 20 جنوری سے 31 جنوری تک ہو گا، پابندیوں سے متعلق نظرِ ثانی 27 جنوری کو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …