Home / قاضی فائزعیسیٰ حملہ کیس: پی ٹی آئی سپورٹرزکیلئےبڑاریلیف

قاضی فائزعیسیٰ حملہ کیس: پی ٹی آئی سپورٹرزکیلئےبڑاریلیف

Qazi Faez Isa London attack

ویب ڈیسک: لندن میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پرلندن میں اس وقت پی ٹی آئی کےسپورٹرزنےحملہ کیا جب گزشتہ برس نومبر میں سابق چیف جسٹس آکسفورڈیونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کرکےباہرنکل رہےتھے۔

حکومت پاکستان نے اس حملے کے الزام میں 23 پاکستانی نژاد افراد کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کر دیے تھے۔ تاہم، برطانوی عدالت نے ملزمان کو قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملے کے الزام سے بری کر دیا تھا۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز منسوخ کیے گئے، ان میں چند ایسے افراد شامل تھے جو اس وقت برطانیہ میں موجود نہیں تھے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل تھیں جو کچھ برس قبل برطانیہ چھوڑ کر دبئی جا چکی تھیں، اور ان کا بھی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ ملزمان کے بری ہونے کے بعد کیا گیا ہے، اور ان کے شناختی کارڈز و پاسپورٹ بحال کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …