Home / روف حسن کےملک دشمن عناصرسےروابط تھے:عطاتارڑ

روف حسن کےملک دشمن عناصرسےروابط تھے:عطاتارڑ

Attaullah Tarar Accusations on Rauf Hasan

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کہتےہیں ابتدائی تحقیقات کےمطابق پی ٹی آئی کےرؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔

ایک بیان میں عطا تارڑنے کہارؤف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم کی حیثیت سےساڑھے7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے۔ تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں سے باہراورباہرسےیہاں آرہی تھیں۔

عطا تارڑنےمزیدکہاکہ تحریک انصاف پرپابندی کا اصولی فیصلہ برقرارہے اورپیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نےجیونیوزکےپروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتےہوئے کہا کہ ماضی میں میاں نوازشریف کے بھی غیر ملکیوں سے رابطے رہے ہیں،پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ غلط ہے، اس طرح تو اگلی باری مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …