Home / ممنوعہ فنڈنگ:تحریک انصاف کی درخواست مسترد

ممنوعہ فنڈنگ:تحریک انصاف کی درخواست مسترد

Islamabad high court

ویب ڈیسک ۔۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف اورعمران خان کیلئےبری خبر۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابرستارپرمشتمل لارجربنچ نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔

یادرہےکہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا وہ فیصلہ چیلنج کیا تھا جس میں قراردیاگیاتھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی مرضی سے جان بوجھ کر غیر ملکی باشندوں سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،یہ کہ عمران خان پاکستانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے، یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

تحریک انصاف نےاپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست 2022کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کافیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے2 اگست 2002 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئےقراردیا تھا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔

فیصلے میں مزیدیہ کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سمیت 34 غیر ملکیوں سے فنڈز لیے، ابراج گروپ، آئی پی آئی اور یو ایس آئی سے بھی رقم وصول کی، یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …