Home / ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

Minahil Malik new video

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں آ گئی ہیں،ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیاپرلیک ہو کر وائرل ہو گئی۔ تازہ ترین ویڈیو میں مناہل کو نیم برہنہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیومیں وہ مبینہ طورپرایک اورکانٹینٹ کریئیٹرکےساتھ اپنی ملاقات کےحوالےسےبات کرتی نظرآرہی ہیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ہزاروں صارفین نے ویڈیو کے مندرجات پر تنقید کی، جبکہ مناہل کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

بدنام جوہونگے۔۔

مناہل ملک نے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کی، اور پھر مختلف ڈیجیٹل اور میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ آج وہ پاکستان کی معروف ترین سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں شمار ہوتی ہیں۔ مگر حالیہ مہینوں میں ان کی ذاتی زندگی کئی تنازعات میں پھنس گئی ، خصوصاً جب ان کا تعلق ایک اور ٹک ٹاکر "ایس کے” کے ساتھ ختم ہوا۔

ذرائع کے مطابق مناہل اورایس کے کے تعلقات میں دراڑکے بعد مناہل کی متعدد نجی اورقابل اعتراض ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں، جنہوں نے نہ صرف مناہل کی ساکھ کو متاثرکیابلکہ ڈیجیٹل پرائیویسی پربھی سنگین سوالات کھڑے کردئیے۔

ایف آئی اے کی تحقیقات اور قانونی جنگ

پہلی ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) میں باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی، اور اپنی نجی ویڈیوز کے غیر قانونی پھیلاؤ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا۔ تاہم اس کے باوجود نئی ویڈیوز سامنے آتی رہیں، جس نے مناہل کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر دو رُخا ردعمل

سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم ہے۔ ایک طرف بعض افراد مناہل کے طرزِ زندگی پر تنقید کر رہے ہیں، تو دوسری جانب کئی افراد نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ لیکس کے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک انفلوئنسر کی شہرت کا نہیں، بلکہ ڈیجیٹل دور میں خواتین کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور آن لائن ہراسانی جیسے سنجیدہ مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔

اختتامی نوٹ

جیسے جیسے ایف آئی اے کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں، یہ کیس پاکستان میں آن لائن مشہور شخصیات کو درپیش خطرات، اور ان کے نجی ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے ایک سنگین مثال بن چکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan recommends Trump for Nobel prize

میں صدقے، میں واری ۔۔۔

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام …