Home / اجیت دوول،امیت شاہ آپریشن سندورکےماسٹرمائنڈ

اجیت دوول،امیت شاہ آپریشن سندورکےماسٹرمائنڈ

Ajit Doval and Amit Shah behind Pak India war

Date: August 17, 2025 | Web Desk

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےحالیہ پاک بھارت جنگ کےدوران پیش آنےوالےحیرت انگیزواقعےسےپردہ اٹھادیا۔ وزیرداخلہ نےمعرکہ حق کےدوران پاکستان کےدورےپرآنےوالےسعودی وفدسےفیلڈمارشل عاصم منیرکی گفتگوکااحوال سنایاتوسب حیران رہ گئے۔

لاہورمیں پروفیسروارث میرفاونڈیشن کےزیراہتمام تقریب سےخطاب کرتےہوئےمحسن نقوی نےکہاکہ میں گواہی دیتاہوں سپہ سالارسیدعاصم منیرنےحالیہ پاک بھارت جنگ میں قائدانہ کرداراداکیا ۔ بھارتی حملےکےبعددنیاچاہتی تھی کہ پاکستان کوئی جواب نہ دے، چپ کرکےبیٹھ جائے۔ لیکن ساراکریڈٹ وزیراعظم اورفیلڈمارشل کوجاتاہےجنہوں نےنہ صرف بیرونی دباوکوسہابلکہ بھارت کوکاری جواب بھی دیا

محسن نقوی نےبتایاکہ پاک بھارت جنگ کےدوران سعودی وفدایک روزہ دورےپرپاکستان آیا۔ سعودی عرب کایہ وفدبھارت سےپاکستان آیاتھااوربھارتیوں نےسعودی وفدکواچھاخاصااپ ڈیٹ کرکےبھیجاتھا۔ دوران گفتگوفیلڈمارشل نےسعودی وفدسےکہاکہ دیکھیں بھارت ایک چمکتی ہوئی مرسڈیزہےجبکہ پاکستان پتھروں سےبھراایک ڈمپر۔ سوچیں جب یہ ڈمپراس چمکتی دمکتی مرسڈیزسےٹکرائےگاتومرسڈیزکاکیاحشرہوگا؟

بقول محسن نقوی عاصم منیرکی یہ بات سن کرسعودی وفدخاموش ہوگیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نےاپنےخطاب کےدوران جنگ میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تعریف کی ۔ کہاکہ بھارت کی تمامترمنصوبہ بندی کی ہمیں پیشگی اطلاع مل رہی تھی ۔ پاکستان کےان خاموش مجاہدوں کوسلام پیش کرتےہیں۔

محسن نقوی کاکہناتھاکہ ہمیں بھارت کےچھ طیارےگرنےکی اطلاع مل چکی تھی ، ہم نےریڈارپران طیاروں کی تباہی کامنظردیکھ لیاتھالیکن ہم نےفیصلہ کیاکہ ٹھوس ثبوت اورشواہدکےبغیرہم کوئی بات نہیں کریں گے۔ ہم چاہتےتوبھارت کواس سےبھی زیادہ نقصان پہنچاسکتےتھےلیکن ان سےاتنانقصان بھی برداشت نہیں ہورہا۔

امریکی صدرکےعاصم منیرسےمتعلق تاریخی کلمات

بھارت ایٹمی جنگ چھیڑسکتاہے: بلاول

وفاقی وزیرداخلہ نےیہ انکشاف بھی کیاکہ آپریشن سندورکےپیچھےاجیت دوول اورامیت شاہ ہیں ۔ یہ دونوں مودی اوربھارت کولےکرڈوبیں گے۔ بہت جلدلوگ مودی کازوال دیکھیں گے۔

جنگ میں پاکستان کواللہ پاک کی غیبی مددحاصل رہی ۔ بھارت نےپاکستان پر7میزائل فائرکئے، ان میں سےایک بھی نشانےپرنہیں لگا ۔ جس ایئربیس پرہمارےقیمتی اثاثےتھےبھارتی میزائل اس بیس کےقریب بھی نہ پہنچ سکے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …