Home / این اے133لاہور: ن لیگ جیت کراداس ، پی پی ہارکرخوش

این اے133لاہور: ن لیگ جیت کراداس ، پی پی ہارکرخوش

NA 133 by election Lahore

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےگڑھ لاہورکےحلقےاین اے133کےضمنی الیکشن میں ن لیگ نےمیدان مارلیا۔ پیپلزپارٹی کےامیدواردوسرےنمبرپررہے۔

لاہورکےاس شہری حلقےسےمسلم لیگ ن اپنی جیت کےباوجودافسردہ جبکہ پیپلزپارٹی ہارکربھی لڈیاں ڈال رہی ہےاوراپناامیدوارنااہل کروالینےوالی تحریک انصاف اسٹیڈیم سےباہربیٹھ کرتالیاں بجارہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کےاس حیران کن روئیےکی وجہ جاننےکی کوشش کرتےہیں۔

جہاں تک مسلم لیگ ن کاتعلق ہےتواس نے2018کےالیکشن میں بھی یہ نشست جیتی تھی ۔ تب اس حلقےسےپرویزملک کامیاب ہوئےتھےلیکن انہوں نے89ہزار678ووٹ لئےتھے۔ آج اسی حلقےسےپرویزملک کی اہلیہ شائستہ پرویزکامیاب ہوئی ہیں لیکن انہوں نے46ہزار811ووٹ لئےہیں۔ یوں اس حلقےمیں ن لیگ کےبیالیس ہزارکےقریب ووٹ کم ہوئےہیں،جوکہ بہت بڑی فگرہےاورن لیگ کیلئےفکرکی بات ہے۔

اس طرح پیپلزپارٹی نے2018میں اس حلقےسے5ہزارکےقریب ووٹ لئےاورآج ضمنی الیکشن میں اس کےامیدوارنے32ہزار313ووٹ لئے۔ اس طرح پی پی نےاس حلقےمیں اپنےووٹ بنک میں اضافہ کیاہےاوریہی اس کی خوشی کی وجہ ہے۔ سابق صدرزرداری نےاسےلاہورمیں پیپلزپارٹی کانیاجنم قراردیا۔

اب جہاں تک تحریک انصاف کاسوال ہےتواس کےامیدوارجمشیداقبال چیمہ غلط معلومات دینےپرنااہل ہوگئےتھے۔ لیکن الیکشن پرتبصرہ کرتےہوئےوفاقی وزیرفوادچودھری نےکہاکہ دیکھاالیکشن میں ساری رونقیں تحریک انصاف کی وجہ سےہوتی ہیں، پی ٹی آئی کےنہ ہونےسےٹرن آوٹ بہت کم رہا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …