Home / مدارس بل پرمعاملات طےپاگئے

مدارس بل پرمعاملات طےپاگئے

Madaris registration bill

ویب ڈیسک ۔۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پرحکومت اوران کی جماعت میں پائے جانے والے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بل کا گزٹ نوٹیفکیشن 26 ویں ترمیم کے مطابق اگلے دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قانون کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی یہ مسئلہ حل ہوجائےگا۔

انہوں نےکہاکہ بل کو قانون بنانے کے لیے اضافی ترمیم لائی جائے گی جس کے تحت مدارس کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہتے ہیں یا سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن چاہتےہیں۔

تاہم ذرائع کےمطابق بل کے حوالے سے تحفظات بدستور پائے جاتے ہیں اورصدر آصف علی زرداری نے بل کے حوالے سے 8 نکات اٹھائے ہیں، جس میں سب سےخاص نقطہ مدارس کی سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن ہے۔

صدر زرداری نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ اس طرح کے اقدام سےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں اورپاکستان کےعالمی سطح پرمؤقف کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

انہوں نے مدارس کے حوالے سے فرقہ وارانہ اور تعصب میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیااور ہدایت کی تھی کہ اس معاملے کے حوالے سے ڈرافٹنگ احتیاط سے کی جائے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ مذکورہ تمام خدشات کے باوجود پراعتماد ہیں کہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا اور معاملہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے منشا کے مطابق حل ہوجائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …