Home / نیب کیس کولائیوٹیلی کاسٹ کرنےکی درخواست

نیب کیس کولائیوٹیلی کاسٹ کرنےکی درخواست

NAB case livestream

ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے مقدمے کی کارروائی کو براہ راست نشرکرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ نے درخواست دائرسپریم کورٹ میں دائر کی، جس میں استدعاکی گئی ہےکہ مفاد عامہ کی خاطر نیب ٹرائل کی کارروائی کو لائیو سٹریم کرنے کی اجازت دی جائے۔

کے پی حکومت نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی بہبود سے متعلق مقدمات کی سماعت بینچ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائےاوراس کیلئےمتعلقہ حکام کوحکم جاری کیا جائے۔

کیس کی گزشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان وہ شخص ہیں جنہوں نے نیب ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …